• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن لئے جائیں، طلبہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے نمائندہ وفد نے سید تصور حسین کاظمی کی قیادت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بونیری سے ملاقات کی اور انہیں طلباء اور طالبات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں حمزہ طاہر، دانیال عبداللہ، ہارون احمد، عامر بلوچ اور حمزہ صہیب قرنی بھی شامل تھے۔ سید تصور کاظمی نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو آن لائن امتحانات، فیسوں کی واپسی سمیت دیگر مسائل پر طلبہ کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن لئے جائیں جبکہ ہاسٹل سمیت امتحانی اور ٹرانسپورٹ فیس بھی طلباء کو واپس کی جائے۔ طلباء پورا سال یونیورسٹی ہی نہیں آئے تو ایسے میں ہاسٹل‘ ٹرانسپورٹ اور ٹیوشن فیس کیسے وصول کی جا رہی ہے۔ طلباء پہلے ہی لیٹ ہیں‘ ایسے میں اُن کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ چیئرمین ایچ ای سی طارق بونیری نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ تین دن میں اس مسئلے کو حل کرینگے۔
تازہ ترین