• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: ماہر نفسیات نے بیٹی کو گولی مارکر خودکشی کرلی


ملتان میں ماہر نفسیات ڈاکٹر نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملتان میں باپ نے بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے، واقعہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر اظہر ماہر نفسیات تھے، اُن کا کسی بات پر اپنی بیٹی سے جھگڑا ہوا۔

جھگڑے پر ڈاکٹر اظہر نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی ماردی اور پھر خود کشی کرلی۔


واقعے کی تفتیش جاری ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فرانزک ٹیموں نے واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق خاندان کے باقی افراد صدمے کی حالت میں ہیں، اس لیے ابتدائی بیانات لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین