وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے سے اُن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہاکہ براڈ شیٹ کا معاہدہ سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے چوری کیے گئے اربوں ڈالرز بیرون ممالک میں ہیں، اگر پیمنٹ نہ کرتے تو ایک دن میں سود 5 ہزار پاؤنڈ دینا پڑتا۔
عمران خان نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس بد نیتی پر مبنی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ بجلی کی قیمت اس لیے بڑھائی کہ ہم ملک پر مزید قرضے نہیں چڑھاسکتے۔