• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی لیبر ونگ کاقومی سٹیل مل کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی لیبر ونگ ملتان کے زیراہتمام قومی اسٹیل مل کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی اور صدر لیبر ونگ عبدالرحمان قریشی نے کی، اس موقع پر این ایل ایف ملتان کے جنرل سیکرٹری مجاہد پاشا سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کے نعرہ کے ساتھ آئی مگر ملک میں آج بھی اشرافیہ اور سرمایہ دار کی حکومت ہے، ہمارے مسائل کا چہروں کی سیاست کی بجائے نظام سیاست کی تبدیلی میں ممکن ہے۔اس موقع پر صدر لیبر ونگ حافظ عبدالرحمان قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کو پاکستان بھر کے مزدور جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، اسٹیل مل سمیت کسی ادارے کو اشرافیہ،سرمایہ دار کے ہاتھ بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت ایک طرف مزدور دوستی کا دعویٰ کرتی ہے مگر دوسری جانب مزدور دشمنی عروج پر ہے، پاکستان کا مزدور اپنے خون پسینہ سے بننے والی مل کبھی اشرافیہ کے ہاتھ بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تازہ ترین