• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت 8 فروری تک ملتوی

واشنگٹن (جنگ نیوز )ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی 8 فروری سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور رپبلکن اراکین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے مواخذے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہوگی۔

ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹس سوموار کو سینیٹ کو ʼبغاوت پر اکسانے کے الزامات بھیجیں گےلیکن اس کے متعلق سماعت اور دلائل کی ابتدا 8فروری والے ہفتے سے قبل شروع نہیں ہوسکے گی کیونکہ مسٹر ٹرمپ کے وکلا کو دو ہفتوں کے لیے دفاعی خاکہ تیار کرنے کی مہلت دی جائے گی۔

ان کے دوسرے مواخذے کی سماعت ٹھیک ایک سال بعد شروع ہوگی۔ اس سے قبل والی سماعت کے دوران سینیٹ نے انھیں طاقت کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ کے الزامات سے بری الذمہ قرار دیا تھا۔

اُس معاملے میں ان پر یہ الزامات لگے تھے کہ انھوں نے یوکرائن پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کو داغدار بنانے میں تعاون کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی میعاد صدارت بدھ کے روز ختم ہوگئی اور وہ اپنے جانشین جو بائیڈن کی حلف برداری کی مخالفت کرتے ہوئے واشنگٹن سے روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین