• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی بینک کے سابق افسران کیخلاف کروڑوں روپوں کے فراڈ کا ساتواں مقدمہ درج

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ روز کراچی میں واقع ایک نجی بینک میں اپنے کھاتے داروں سے کروڑوں روپے کی رقوم ان کے اکاؤنٹس سے خوردبرد کرنے کا ساتواں مقدمہ کمرشل بینک سرکل کراچی میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر 1/2021میں نامزد ملزمان میں سابق ریلیشن منیجر سہیل قیصر، سابق آپریشن منیجر عامر ترین، سابق یونیورسل ٹیلر ذیشان علی اور پرائیویٹ پرسن یونس شامل ہیں۔ سہیل قیصر کے خلاف 6، عامر ترین اور ذیشان کے خلاف دو دو مقدمات پہلے سے 2020ء میں درج ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین