• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ میں ملوث کردار حکومت کا حصہ ہیں، اسفندیارولی

پشاور(نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ براڈشیٹ میں ملوث کردار خود حکومت کا حصہ ہے، انہیں کچھ نہیں کہا جارہا ہے لیکن دیگر سیاستدانوں کو انتقامی کارروائیوںکا نشانہ بنایا جارہا ہے، تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان عوام کیساتھ مذاق ہے، جسٹس عظمت سعید کو کمیٹی کی سربراہی سے انکار کرنا چاہیے، اے این پی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے ،تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی۔باچاخان مرکز میں گفتگو کرتے ہوئے اے این پی سربراہ نے کہا کہ مسلط حکمران روز اول سے احتساب کے نام پر ملک اور عوام کے ساتھ کوئی کھیل کھیل رہے ہیں ، اپنے ہی ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانا مذاق نہیں تو اور کیا ہے ۔

تازہ ترین