• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: خاتون سے زیادتی کا الزام، جعلی پیر گرفتار

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کے حکم پر گوجرانوالہ پولیس نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون سے زیادتی کے ملزم جعلی پیر کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے جعلی پیر پر تعویز دینے کے بہانے زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا، جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔


پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین