پشاور ایئر پورٹ حکام اور محکمہ صحت نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے کے لیے کوشاں 2 مسافروں کو پکڑ لیا۔
ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) ویجلنس اور محکمہ صحت نے بڑی کارروائی کی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کے ساتھ بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں مسافر نجی ایئرلائن کے ذریعے پشاور سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانا چاہتے تھے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ارسلان خان اور فضل ملک نامی ان مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ جعلی نکلے، جس کے بعد انہیں سیکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا۔
پشاور میں گزشتہ روز بھی 6 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس جعلی نکلی تھیں۔