• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر محمد اسلم کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کردیا، ساجد سدوزئی

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ باکسنگ مقابلے کے دوران حریف کھلاڑی کا پنچ لگنے سے جاں بحق ہونے والے باکسر محمد اسلم خان کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کردیا تھا۔

کراچی کے نجی کلب میں باکسنگ مقابلےمیں پنچ لگنے سے باکسرکی موت کی تحقیقات کے حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے کہا کہ فیڈریشن نے قانونی کارروائی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ جائے حادثہ کا دورہ کیا اور تحققیات بھی کی ہے، تحقیقات کے لیے باکسر کے اہل خانہ سےرابطہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم باکسر کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کردیا تھا، فیڈریشن رابطہ کرے گی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین