• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر محمد اسلم کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی

کراچی کے پویلین کلب میں باکسنگ مقابلے کے دوران حریف کھلاڑی کا پنچ لگنے سے جاں بحق ہونے والے باکسر محمد اسلم خان کی تدفین اُن کے آبائی علاقے میں کردی گئی۔

باکسر محمد اسلم خان کی نمازجنازہ اورتدفین اُن کے آبائی شہر پشین میں کردی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور مقامی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محمد اسلم خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسلم خان نے پروفیشنل باکسنگ کا آغازسال 2015 سے کیا تھا۔انہوں نے کئی مرتبہ باکسنگ کےنیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے سے باکسر محمد اسلم خان جاں بحق ہوگئے تھے۔

محمد اسلم کو چہرے پر پنچ لگا تھا جس کے بعد وہ گِر پڑے، اسلم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے باکسنگ کونسل کے زیرِ اہتمام فائٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

تازہ ترین