• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے تصوف میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو کیا سُننے کا مشورہ دیا؟

وزیراعظم عمران خان نے تصوف میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے معلوماتی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

عمران خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے معلوماتی مواد شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اہم پوسٹ شیئر کی ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کا دورانیہ تقریباََ ایک گھنٹہ ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں تصوف اور اس کے بارے میں 12ویں صدی کے مسلمان اسکالر ، شاعر اور فلسفی ابن عربی کے خیالات اور نظریات کو بخوبی انداز میں پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ انگریزی زبان میں ہے۔

عمران خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ویڈیو اُن لوگوں کے لیے ہے جو تصوف میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ابن عربی کی ذہانت اور نظریات سے مُتاثر ہوتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے تو وقت نکال کر، تنہا بیٹھ جائیں اور پھر سکون سے یہ ویڈیو سُنیں۔‘

عمران خان کی اس معنی خیز پوسٹ کو اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور محبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔

تازہ ترین