• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے کتاب ’انڈس جرنی‘ کب لکھی تھی؟

وزیراعظم عمران خان کی وہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب اُنہوں نے اپنی کتاب ’انڈس جرنی‘ کے لیے پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

عمران خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے ماضی کی حسین یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے چاہنے والوں کے لیے انسٹاگرام پر ایک خاص پوسٹ شیئر کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 32 سال پُرانی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں عمران خان پاکستان کے پہاڑی علاقے میں موجود ہیں اور اپنی گاڑی پر بیٹھے ہیں۔

عمران خان نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ تصویر سال 1989ء کی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں اُن دنوں اپنی کتاب ’انڈس جرنی‘ لکھ رہا تھا اور میں نے اس کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا تھا۔‘

عمران خان کی اس تصویر کو اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں 88 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

کتاب ’انڈس جرنی‘ کے بارے میں کچھ معلومات:

عمران خان کی کتاب ’انڈس جرنی‘ سال 1990ء میں شائع ہوئی تھی، اس کتاب کو ناصرف ملکی سطح بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

اس کتاب میں عمران خان نے پاکستان کے مشہور مقامات کا تذکرہ کیا تھا اور پڑھنے والے کو بتایا تھا کہ پاکستان کتنا خوبصورت ملک ہے، یہاں کی ثقافت، روایات، کھانے، زبان اور رسم و رواج وغیرہ، ہر ایک کے بارے میں بخوبی انداز میں اس کتاب میں لکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔

تازہ ترین