دولہا میاں کے فوٹو گرافر کو تھپڑ مارنے پر سرِعام اسٹیج پر قہقہے لگانے والی دلہن نے اپنی زبانی ہی ویڈیو کے پیچھے کی اصل کہانی سُنا دی۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دولہا دلہن اسٹیج پر موجود تھے جبکہ فوٹو گرافر اُن کی تصاویر لے رہا تھا۔
فوٹو گرافر تصویر لیتے ہوئے بار بار دلہن کو پوز تبدیل کرنے کا کہتا ہے جس پر دولہا میاں طیش میں آکر فوٹو گرافر کو تھپڑ مار دیتا ہے۔
اپنے شوہر کا یہ انداز دیکھ کر دلہن اس قدر قہقہے لگاتی ہے کہ اسٹیج پر ہی بیٹھ جاتی ہے اور زور زور سے ہنستی جاتی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اُس دلہن تک پہنچ گئی اور اب اُنہوں نے صارفین کو اپنے قہقہے لگانے کی حقیقت بتائی ہے۔
اس ضمن میں انکریتی چوہان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی وہی دلہن بنے تصویر شیئر کی جس میں وہ بہت دلکش لگ رہی ہیں۔
انکریتی چوہان نے کہا کہ ’یہ میری فلم کا ایک سین تھا اور یہ ویڈیو شوٹنگ کے دوران ہی بنائی گئی تھی۔‘
اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرنے اور پھر اُسے خوب پسند کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اپنی ہنسی کنٹرول نہیں کرپا رہے ہیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پر بےحد مقبول ہوگئی تھی۔