• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے میں اکیلا تھا اور اب میرے پاس سب کچھ ہے: زید علی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کہتے ہیں کہ پہلے وہ تنہا تھے لیکن اب اُن کے پاس سب کچھ ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جو رومانوی انداز میں بنائی گئی۔


مذکورہ ویڈیو کے بیک گراؤند میوزک میں معروف بھارتی گانا ’ جو بھیجی تھی دُعا‘ بھی چل رہا ہے جبکہ یہ ویڈیو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی کررہی ہے۔

زید علی نے اپنی اس دلکش پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’پہلے میں اکیلا تھا تو مجھے یمنیٰ ملی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد ہم دونوں ایک دوسرے کا سہارا بنے تو اب اللّہ تعالیٰ ہمیں اب بہت جلد بچے کی نعمت سے نوازنے والا ہے۔‘

زید علی نے کہا کہ ’ہم اللّہ تعالیٰ کے بہت شکرگزار ہیں کیونکہ اب ہمارے پاس سب کچھ ہے۔‘



 یوٹیوبر نے 17 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے اب تک دو لاکھ 54 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔‘

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین