• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتیں جاری، شہری زیورات، لاکھوں روپوں سے محروم،پانچ گاڑیاں 9موٹرسائیکل لے اڑے

اسلام آباد( خصوصی نا مہ نگار) راولپنڈی ،اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں متعددوارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ5کاریں ، 9موٹرسائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھا نہ انڈسٹر یل ایریا کے علا قے آئی نائن ٹو میں محمد اسامہ سے دو مسلح افراد ایک لاکھ روپےچھین کر فرار ہو گئے ، تھا نہ کورال کے علا قے گلبرک میں صغیر احمد کی کار ایس اے سی 464 ،تھا نہ کوہسار کے علا قے بلیو ایریا میں محمد عثمان کا موٹرسائیکل بی اے کیو 947 ،تھا نہ رمنا کے علا قے جی ٹین تھری میں ولید کا موٹرسائیکل اے ایکس آر 624 ،تھا نہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن ٹو میں شاہ محمد کا موٹرسائیکل سی این 942 ،تھا نہ انڈسٹر یل ایریا کے علا قے سے نوید الحسن کا موٹرسائیکل بی ایف ایل 235 ،تھا نہ لوہی بھیر کے علا قے بحریہ فیز فور سے سمیر کا موٹرسائیکل ایم بی اے 6638 چوری ہو گیا ۔ تھا نہ کورال کے علا قے گلبرک سے عامر زیدی کی دکان سےچور سامان مالیتی 5 لاکھ روپے لے گئے ،تھا نہ شمس کالونی کے علا قے ایچ الیون میں یوسف کی کمپنی سے کیبل مالیتی 13 لاکھ روپے چرا لی گئی ۔ تھا نہ کوہسار پولیس نے راجہ نزاکت کی رپورٹ پر علی حیدر کے خلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کر لیا ،ملزم نےکار ایف وائے 489 استعمال کے لیے لی، اب واپس کرنے سے انکاری ہے ۔ تھانہ سٹی کے علاقے سے جان ولی ،نیوٹاون کے علاقے میں زمان ،کینٹ کے علاقے سے محمد علی ، ائرپورٹ کے علاقے سے احمد کا موٹر سائیکل ،تھانہ سٹی کے علاقے سے رحمت اللہ کی کار،تھانہ کینٹ کے علاقے سے زین کی کار ، ائرپورٹ کے علاقے میں الیاس کی کارچورلے اڑے۔ تھانہ بنی کے علاقے میں گل محمد کے گھر سےساڑھے نو لاکھ روپے چرالئے گئے ،تھانہ نیوٹاون کےعلاقے میں فیاض سے پانچ تولےطلائی زیورات اور موبائل چھین لئے گئے ۔تھانہ آراے بازار کے علاقے میں مجیب کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی وموبائل چوری کرلیاگیا۔ائر پورٹ کے علاقے میں گھریلوملازمہ نے کاشف کے گھرسے بارہ تولے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرلی۔تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں چوروں نے غزالہ کے گھر سے بیس تولے طلائی زیورات، نقدی ، مکانوں کی رجسٹریاں اوردیگر سامان چوری کرلیا۔صدربیرونی کے علاقے میں کلینک پر موجود شازیہ سے نقدی اور موبائل چھین لیاگیا۔ تھانہ صدربیرونی پولیس کو سبط الحسن نے بتایاکہ اس نے موٹر سائیکل کی رائیڈ منگوائی ، موٹرسائیکل سوار رفیق کے حوالے ایک لاکھ روپے مالیت کی شالیں اسے اسلام آباد پہنچانے کا کہاجو مال لے کر غائب ہوگیا، کمپنی والے بھی تعاون نہیں کررہے ۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔
تازہ ترین