• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور روس کی بحری مشقیں شروع، بھارت بھی شامل ہوگا

تہران (اے ایف پی)ایران اور روس کی بحری مشقیں منگل کے روز بحیرہ ہند میں شروع ہوگئیں، ان مشقوں میں بھارت بھی شامل ہوگا، ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان مشقوں کا مقصد سمندری تجارت کی سیکورٹی بڑھانا ہے ۔ مشقوں کے ترجمان کموڈور غلام رضا تہانی نے بتایا کہ یہ مشقیں بحیرہ ہند کے شمال میں اور بحیرہ عمان میں 17کلومیٹر وسیع علاقے کے اندر ہو رہی ہیں، انہوںنے بتایا کہ مشقوں میں ایرانی فوج ، پاسداران انقلاب اور روسی بحریہ حصہ لے رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ مشقوں میں انڈین بحریہ بھی شرکت کرے گی جو پڑوسی اور علاقائی ممالک کے درمیان امن اور دوستی کا پیغام ہے ۔

تازہ ترین