• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمی کے ترانے میں ’حلیمہ سلطان‘ کی انٹری

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی نے سیزن 6 کیلئے ترانہ جاری کردیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی جانب سے اپنے آفیشل ترانے جاری کیے جارہے ہیں۔


زلمی نے ترانے کو ’زلمی کنگڈم‘ کا نام دیا ہے ، ترانے کی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر، اسرا بیلگیچ، ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے ترانہ میں انگریزی اور اردو زبان میں عبداللّٰہ صدیقی نے گلوکاری کی ہے۔

ترانے کے سینماٹوگرافر عامر مغل ہیں جبکہ پروڈکشن ٹین ایٹی فلمز کی ہے۔

تازہ ترین