• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر دستاویزات یورپ جانیکی کوشش، ایران سے 140پاکستانی گرفتار

تفتان (خبرایجنسی)ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 140پاکستانی شہریوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کرکے راہداری گیٹ کے مقام تفتان میں لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 140پاکستانی باشندوں کو ایران کی سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے، مذکورہ افراد کو راہداری گیٹ کے مقام پر انچارج میر الہٰی بخش نوتیزئی کے حوالے کیا گیا، گرفتار قیدیوں میں خیبر پختونخوا کے 9، پنجاب کے 126، سندھ کے 3 اور بلوچستان کے 8 افراد شامل تھے، راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی، لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ابتدائی کارروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

تازہ ترین