• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے خوابوں کے گھر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

مذکورہ انسٹا اسٹوریز میں سے ایک اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنی ایک دلکش ویڈیو بھی شیئر کی۔

انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا درخت پر بنے خوبصورت ’ٹری ہاؤس‘ میں موجود ہیں۔

جنت مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا خواب ہے کہ کسی جنگل میں میرا اپنا ایک ذاتی ٹری ہاؤس ہو۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔

بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔

اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 9 ملین یعنی 19 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

تازہ ترین