• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 12 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد ویڈیو شیئرنگ ایپ پر جنت مرزا کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کی بےحد شُکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اس مقام تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔‘

بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں لیکن گزشتہ ماہ ہی وہ پاکستان واپس آئی ہیں۔

دوسری جانب اگر ہم جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔

اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 6 ملین یعنی 16 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے بعد دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں۔

تازہ ترین