• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کا بحالی کیلئے NIRC میں مقدمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل کے جبری برطرف ملازمین کی بحالی کیلئے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن ( این آئی آر سی) کراچی میں مقدمہ دائر کردیا گیا۔کنوینر آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی عاصم بھٹی کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی جدوجہد کیساتھ ساتھ قانونی جدوجہد بھی جاری رکھیں گے۔انہوں نے این آئی آر سی کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے ملازمین کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پربرطرف کیا، ہم نے مضبوط قانونی نکات کے ساتھ کیس کیا ہے، انشاءاللہ عدالت سے انصاف ملے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملازمین کو بحال کرکے پاکستان اسٹیل چلانے کا بندوبست کرے۔

تازہ ترین