• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدرہ : کٹی پتنگ چہرے پرپھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ میں 25سالہ ذیشان کٹی پتنگ کی ڈور چہرہ پر پھرنے سے زخمی ہو گیا۔ ذیشان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور چہرہ پر پھرنے سے زخمی ہو کر موٹر سائیکل سے گر گیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا۔ سی سی ٹی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین