پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سپریم کورٹ کی رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے، ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا۔
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی پارلیمان اور آئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونگے، سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سیاسی معاملہ عدالت میں لے گئی، حکومت میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں، حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔
رہنما پی پی پی پی نے کہا کہ حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے۔