• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عتیقہ اوڈھو ساجد حسن کی کامیاب سرجری کیلئے دعاگو

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ساتھی اداکار ساجد حسن کی دل کی کامیاب سرجری کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ساجد حسن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے شاندار اداکار  ساجد حسن کے دل کی سرجری ہے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔


عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ساجد حسن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ساجد حسن ایک کمال اداکار ہیں اور میرے ایک وفادار دوست ہیں۔


خیال رہے کہ اس سے قبل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے یورپی ملک آسٹریا کے اعزازی قونصل راجہ بابر تجمل کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قریبی دوست کے یوں اچانک چلے جانے کا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین