• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ قتل کیس میں نامزد تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹر یٹ کی عدالت نے اسامہ قتل کیس میں نامزد تین ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے خدشہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے اسامہ کو قتل کردیا تھا ۔ملزم بلال نے دوران تفتیش جرم قبول کرلیا ہے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے ایک اور ساتھی کی گرفتاری اور سی آر او کے لئیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تازہ ترین