آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بالی ووڈ: ماضی کے معروف اداکاروں کے خطوط و آٹوگراف تصاویر وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماضی کی معروف شخصیات کی جانب سے لکھے جانے والے خطوط اور انکی آٹوگراف والی تصاویر حال ہی میں ٹوئٹر پر وائرل ہوئی ہیں۔

یہ خطوط، رائٹر سام جاوید کو اس وقت ملیں جب وہ ایک اسٹور روم کی صفائی کررہی تھیں، یہ البم انکی آنٹی مہرالنسا نجمہ نے جمع کیے تھے۔

مہرالنسا نجمہ کو جن لیجنڈری بالی ووڈ اسٹارز نے خطوط لکھے ان میں شمی کپور، دھرمیندر، راجندر کمار، سنیل دت، سائرہ بانو، تبسم اور دیگر بہت سارے اسٹارز شامل ہیں۔

یہ خطوط لوگوں کو بالی ووڈ کے سنہرے دور میں لے جاتے ہے۔ ان خطوط اور تصاویر کو دیکھنے کے بعد دنیا بھر سے کمنٹس آنا شروع ہوگئے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتنا حیرت انگیز ذخیرہ ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اب نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا نے سام جاوید سے رابطہ کیا اور فلمی ذخیرے کو محفوظ کرنے کے لیے انکی اجازت طلب کی ہے۔


یاد رہے کہ مہرالنسا نجمہ 1930 میں پیدا ہوئیں، انکے والد کا تعلق پنجاب اور والدہ برما کی رہنے والی تھیں، نوجوانی میں فلموں کی شائق تھیں اور ریڈیو پر گانے سننا انھیں بہت پسند تھا وہ اپنے پسندیدہ فلمی اداکاروں کو خطوط لکھا کرتی تھیں، گو کہ اپنی شادی کے بعد انھوں نے خطوط لکھنے کا سلسلہ ترک کردیا، لیکن فلمیں دیکھنا نہ چھوڑیں۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید