• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ برسلز کے زیراہتمام کل و یبینار منعقد ہوگی

برسلز( حافظ انیب راشد) بلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی غرض سے آن لائن ویبینار کل ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق دن کے 3 بجے منعقد ہوگا۔اس ویبینار کا اہتمام برسلز میں قائم سفارت خانہ پاکستان نے کیا ہے۔اس آن لائن ویبینار میںا سٹیٹ بینک آف پاکستان اور حبیب بینک کے اعلیٰ حکام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے فوائد، اس کے طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے ساتھ اس سے متعلق سوالات کا جواب دیں گے۔ بیلجیم لکسمبرگ اور یورپین یونین کیلئے سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ بھی اس ویبینار میں موجود ہوںگے۔ شریک ہونے کے خواہشمند افراد اس ویبینار کا لنک سفارت خانے کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین