• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 217فیصلے، دو ملز موں کو سزائے موت، تین کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عدالت عظمٰی کے حکم پر قائم ہونے والی ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 217مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 405گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 14اور منشیات کے38مقدمات نمٹائے۔ دو ملزمان کو سزائے موت، تین کو عمر قید اور دیگر سات کو 34سال 14 دن قید اور 22 لاکھ 31 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر99 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 66مقدمات کا فیصلہ کیا۔ تمام عدالتوں نے کل 237گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے بیس ملزمان کو ساڑھے آٹھ سال قید اور ایک لاکھ 21ہزار 999 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین