• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 14: پویترا پونیا اپنے قریبی دوست اعجاز خان سے زیادہ مقبول

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ پویترا پونیا اپنے قریبی دوست اور بالی ووڈ اداکار اعجاز خان سے زیادہ مقبول ہوگئیں۔

بگ باس کے سیزن 14 کا حصہ بننے کے بعد بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پویترا پونیا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

پویترا پونیا کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

کامیابی کے اس موقع پر پویترا پونیا نے اپنے ایک ملین مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔


پویترا پونیا نے اپنی دلکش تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب پویترا پونیا کے قریبی دوست اور بگ باس کے سیزن 14 کے مضبوط کنٹسٹنٹ و بالی ووڈ اداکار اعجاز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پویترا کے ہمراہ اپنی تصویریں اور ویڈیو شیئر کی۔


اعجاز خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں پویترا پونیا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آئی لو یو ون ملین۔‘

واضح رہے کہ اعجاز خان اور پویترا پونیا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 14 میں ہوئی تھی، دونوں ہی بطور اُمیدوار اس شو میں شامل ہوئے تھے، جہاں ان کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

پویترا پونیا ووٹوں کی کمی کی وجہ سے جلد ہی بگ باس 14 سے باہر ہوگئی تھیں جبکہ اعجاز خان کو اپنی فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس کا گھر چھوڑنا پڑا لیکن اس کے بعد اعجاز خان کی جگہ ’دیولینا‘ اُن کی پروکسی بن کر اُن کے لیے کھیل رہی تھیں۔

بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد اعجاز خان اور پویترا پونیا نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین