• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے یو جے دستور کا سینئر صحافی کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی(پ ر)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر راشد عزیز،سینئر نائب صدر اسلم خان ودیگر عہدیداروں نے سینئر صحافی رجب علی کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ ﷲ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔رجب علی کے چھوٹے بھائی عمران جمعے کے روز کینسر  سے لڑتے ہوئے  جان کی بازی ہار گئے ۔ ان کی نماز جنازہ مسجد شاہ خراساں سولجر بازار میں ادا کردی گئی جبکہ سپر ہائی وے پر واقع زینب قبرستان میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔

تازہ ترین