• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب ایک بار پھر تعطل کا شکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے ایڈوانسڈ پسنجر انٹرفیس، مسافروں کے ریکارڈ اور ای گیٹس کی تجویز کو منسوخ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی ۔ سول ایوی ایشن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر ای گیٹ کی تنصیب کے لیے جاری کارروائی منسوخ کر دی ، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مراسلہ میسرز اے سی ای آئی ٹی سلوشن کے نام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈوانسڈ پسنجر انٹرفیس، مسافروں کے ریکارڈ اور ای گیٹس کے لیے پروپوزل منسوخ کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل اینڈ لینڈ کے جاری مراسلے میں پیپرا رولز کو منسوخی کا سبب بتایا گیا، مراسلے میں آر ایف پی کے لیے 10 ستمبر 2020 کو شروع کی گئی کارروائی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔کہا گیا کہ مجاز اتھارٹی نے پوری آر ایف پی کی کارروائی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، مراسلے میں میسرز اے سی آئی ٹی کو جمع کردہ سیکیورٹی بڈ واپس لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین