آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ایس ایل کا التوا، انکوائری کا اعلان پیر کو ہوگا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) پیر کو پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) ملتوی ہونے پر انکوائری کا اعلان کرے گا۔

انکوائری کے لیے خود مختار کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے، کمیٹی میں طب اور کرکٹ سے متعلق ماہرین کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پیر کو انکوائری کے طریقہ کار اور اراکین کا اعلان کیا جائے گا۔

ادھر پی سی بی شعبہ طب کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے استعفا دے دیا، ڈاکٹر سہیل نے پی ایس ایل میں بائیو سیکیور ببل ڈیزائن کیا تھا اور وہ اس حوالے سے تنقید کی زد میں تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید