• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف تحقیقات، 65 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے کرپشن کی شکایت پر ہٹائے جانے والےسابق ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجو کے خلاف ہو نے والی تحقیقات میں 65 کروڑ سے زائد مالیت کی اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکلسندھ میں کرپشن کی شکایت پرتحقیقات کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹرفیض اللہ کوریجو کےکروڑوں کےاثاثوں کاانکشاف ہوا ہے ،تفتیشی ٹیم نے فیض اللہ کوریجو اوراہل خانہ کےنام پر65کروڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلیں ، فیض اللہ کوریجو نےسال 2019 ۔20 میں 65 کروڑ 82 ہزار 954 روپے کی جائیدادیں خریدیں فیض اللہ کوریجوکے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں میں کراچی اوراسلام آبادمیں پلاٹس ،85تولہ سونا بھی شامل ہے فیض اللہ کوریجوکےنام پرایک ٹریکٹرسمیت 3 قیمتی گاڑیاں بھی ہیں،جبکہ فیض اللہ کوریجونے مختلف کاروبارمیں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

تازہ ترین