• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کو کئی سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ بھی پاکستانی لڑکی دنانیر مبین سے متاثر ہوتے ہوئے پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔

جوہی چاولہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی جو اُن کی مقبول ترین بالی ووڈ فلم ’کھلاڑی‘ کی مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔


ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا وہ پاوری سانگ چل رہا ہے جو اُنہوں نے دنانیر کی وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بنایا تھا۔

یہ پاوری ویڈیو جوہی چاولہ کے کسی مداح نے بنائی ہے جسے اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

جوہی چاولہ کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مختلف تبصرے کیے تو ’پاوری گرل‘ دنانیر بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

دنانیر نے بالی ووڈ اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ آپ جیسے لیجنڈز پاوری ویڈیوز بنارہے ہیں۔‘

دنانیر مبین مقبول کیسے ہوئیں؟

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

تازہ ترین