آپ آف لائن ہیں
اتوار27؍شعبان المعظم 1442ھ 11؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کی ’پاوری‘ ویڈیو وائرل

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کی پاوری کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بگ باس کے سیزن 14 کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی روبینہ دلیک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینو وشکلا اور بگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ ارشی خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں روبینہ دلیک اپنے شوہر اور ساتھی کنٹسٹنٹ کے ہمراہ کسی پارٹی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی جیت کا جشن منارہی ہیں۔

روبینہ دلیک اور اُن کے دوست بھی پاکستانی پاوری گرل دنانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے کہتی ہیں:

یہ میں ہوں، یہ ارشی خان ہے، یہ ابھینوو شکلا ہے اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے

روبینہ دلیک کی اس ویڈیو کو جہاں بھارتیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا جارہا ہے تو وہیں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی روبینہ دلیک کی پاوری ویڈیو کو بڑی تعداد میں شیئر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روبینہ دلیک کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ تھے لیکن وہ اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔

آخر میں یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔

خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید