• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی بہت جلد والد بننے کے لیے پُرجوش ہیں۔

زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں زید علی سیاہ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ بھی بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔


یوٹیوبر نے اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ماہ میں ہم زید اور یمنیٰ سے ماما اور پاپا بن جائیں گے۔‘

زید علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

 یوٹیوبر نے 12 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے اب تک 3 لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

زید علی کی پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اس جوڑی کو مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔‘

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین