صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخاب میں سیکریٹری سینیٹ نے کہا ٹھیک ہے، پریذائیڈنگ افسرکہتا ہے مسترد ہیں۔
سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ فاروق نائیک اور میں نے سیکریٹری سینیٹ سے مہر لگانے کے بارے میں پوچھا، سیکریٹری سینیٹ نے بتایا کہ نام کے اوپر مہر بھی ٹھیک ہے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ شیری رحمان نے بھی پولنگ کے دوران سیکریٹری سینیٹ سے پوچھا، سیکریٹری سینیٹ نے شیری رحمان کو کہا کہ نام پر مہر ٹھیک ہے، سیکریٹری سینیٹ نے کہا ٹھیک ہے، پریذائیڈنگ افسر کہتا ہے مسترد ہیں۔