یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق نائیک نے 7 مسترد ووٹوں کو چیلنج کردیا۔
یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق نائیک نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی بنائیں آپ نے میری بات نہیں سنی۔
فاروق نائیک نے کہا کہ یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہیں نہیں لکھا کہ بیلٹ پیپر کے خانے کے اندر مہر لگائیں، جس مہر کی آپ بات کر رہے ہیں وہ خانے کے اندر لگی ہوئی ہے۔
فاروق نائیک نے کہا کہ اگر خانے کے باہر مہر ہے تو آپ اسے مسترد کرسکتے ہیں۔