• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کریں گے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ استعفے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کریں گے۔

 زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے عشائیے میں بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ غلط تاثردیا جارہا ہے کہ کچھ اپوزیشن سینیٹرز نے غلط مہر دانستہ لگائی، کسی سینیٹر نے غلط مہر نہیں لگائی، مجھے اپوزیشن کے تمام سینیٹرز پر مکمل اعتماد ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیکریٹری سینیٹ کی ہدایات پر امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگانے کی ہدایت تھی، اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر  متحد ہیں، کیمروں کی تنصیب کا معاملہ واٹر گیٹ کی طرح بڑا اسکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کا فیصلہ جلد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ہمیں عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

پی پی رہنماؤں نے تجویز دی کہ کامیابیوں کے تسلسل کے لیےضروری ہے پارلیمان سے مستعفی نہ ہوں۔

تازہ ترین