• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ریس میں اکیلے دوڑے اور کہا میں جیت گیا، بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا مذاق تھا، وہ اکیلے ریس میں دوڑے اور بولے کہ میں جیت گیا، لیکن اس میں بھی دھاندلی ہوئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اسمبلی میں موجود اپوزیشن کے ایک رکن کے اس الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ جتنے ووٹ بتائے گئے، اندر اتنے لوگ نہيں تھے۔


 بلاول نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اپوزيشن لیڈر کو دو سال جیل میں رکھا گیا تاکہ مانگے تانگے کی حکومت چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لاہور کی ترقی پورے پاکستان کے لیے مثال تھی لیکن اب یہ شہر دوسری طرح کی مثال بن چکا ہے۔

تازہ ترین