• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں فردِ جرم میں ترمیم کی درخواست کی ہے۔

سابق وزیراعظم کی درخواست کی سماعت 15 مارچ کو ہوگی، جس کی سماعت محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا۔


درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کو فردِ جرم میں ترمیم کی ہدایات جاری کی جائیں اور ریفرنس کا مکمل ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی پر 26 صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد کی تھی، جس پر سابق وزیراعظم نے اعتراضات اٹھائے تھے۔

تازہ ترین