لاہور ( وقائع نگار خصوصی )وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مرکزی دار العلوم جامعہ رضویہ مظہر الاسلام میں ہوا۔اجلاس کی زیر صدارت صدر وفاق المدارس کے صدر صاحبزادہ محمد حسین رضانے کی ۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیہ کے مطابق 40 علوم و فنون پر مشتمل وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے سولہ سالہ نصاب تعلیم کی منظوری دے دی گئی۔صدر وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ صاحبزادہ محمد حسین رضا نے کہا کہ وفاق کا درس نظامی کا جدید نصاب 145 نصابی اور 190 امدادی کتب پر مشتمل ہے۔ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مفتی سردار وزیر القادری نے کہا کہ وفاق المدارس کا نصاب تعلیم قدیم و جدید علوم کا حسین امتزاج ہے۔چیئرمین امتحانی بورڈ ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہاکہ نصاب تعلیم میں علوم دینیہ کے علاوہ علوم سیرت،مطالعہ مذاہب عالم،علوم طب،علوم زبان و ادب علوم تاریخ،تاریخ پاکستان اور علوم تحقیق و تخریج کو لازمی مضامین کے طورپر شامل کیا گیاہے ۔