• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شہری نے ’محظوظ‘ لکی ڈرا میں 5 لاکھ درہم جیت لیے

دبئی میں ہفتہ وار قرعہ اندازی اسکیم ‘محظوظ‘ میں کراچی کے باشندے فرحان نے 5 لاکھ درہم کی انعامی رقم جیت لی۔

دبئی کی ہفتہ وار قرعہ اندازی اسکیم ’محظوظ‘ میں فرحان نے 5 لاکھ درہم کی انعامی رقم جیتی جس سے وہ مکان تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فرحان کی جیتی ہوئی رقم 2 کروڑ 13 لاکھ 31 ہزار 539 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

 فرحان کا کہنا ہے کہ وہ ’ محظوظ ‘ اسکیم میں ابتداء سے ہی شریک ہوتے رہے ہیں لیکن کبھی اتنی بڑی انعامی رقم جیتنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔

’محظوظ‘ اسکیم کے تحت 10 لاکھ درہم کی انعامی رقم جیتنے والے فلپائن سے تعلق رکھنے والی کیتھرین اور فرحان ہیں ، 10 لاکھ درہم کی انعامی رقم دونوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کی جائے گی۔

فرحان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ حیران کن بات ہے کیونکہ میں اتنی بڑی انعامی رقم جیتنے کی توقع نہیں کررہا تھا۔

طویل مدت سے ابو ظبی کے رہائشی 43 سالہ فرحان بحیثیت فیلڈ انجینئر ملازمت اختیار کیے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیتی ہوئی رقم سے اہل خانہ کیلئے گھر تعمیر کریں گے، یہ بھی کہا کہ اب انہیں گھر کی تعمیر کیلئے قرضوں کی فکر نہیں، انعامی رقم میں سے کچھ ہم بطون کی تعلیم کیلئے بھی الگ کرسکتے ہیں۔

فرحان نے ’محظوظ ‘ کا شکریہ ادا کیا کہ جس کی بدولت انہیں  اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی۔

فرحان کے ساتھ انعامی رقم حاصل کرنے والی 38 سالہ شارجہ کی رہائشی کیتھرین کا کہنا ہے کہ انعامی رقم ہماری دعاؤں کا نتیجہ ہے ، یقیناً میرا مرحوم بیٹا ہمارے بارے میں سوچتا ہے۔

’محظوظ‘ اپنے آخری لکی ڈرا کے اعلان تک دنیا بھر کےتقریباً 38 ہزار 844 لوگوں میں انعامی رقم تقسیم کرچکا ہے۔ اگر آپ بھی اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو ’www.mahzooz.ae‘ پر جا کر اپنی رجسٹریشن کروائیں اور ’ الامارات ‘ کی ایک پانی کی بوتل خرید کر’محظوظ‘ کا حصہ بنو ۔35 درہم کی خریدی گئی پانی کی بوتل کے ذریعے آپ قرعہ اندازی میں شمولیت کے اہل ہوں گے۔

50 ملین درہم کے پہلے انعام کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے ، ’محظوظ‘ کی اگلی قرعہ اندازی 20 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق 9 بجے ہوگی ۔

’محظوظ‘کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

’محظوظ ‘ ہفتہ وار براہ راست لکی ڈرا ہے جس میں حصہ لینے والوں کو زندگی میں بدلنے اور اپنے خواب پورے کرنے کا پورا پورا موقع فراہم کرتا ہے، ہفتہ وار لکی ڈرا میں ہزاروں درہم جیتے جاتے ہیں۔

’محظوظ ‘ میں شامل ہونے کے خواہشمند حضرات ، انعامات ، فاتح ، قواعد ، ضوابط ، اہلیت کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کیلئے www.mahzooz.ae وزٹ کریں یا فیس بک ، انسٹاگرام ، ٹوئٹر ، اور یوٹیوب پرMyMahzooz پر جائیں۔

تازہ ترین