• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا اور ویرات کی بیٹی کے ساتھ ایئرپورٹ آمد

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انکی اہلیہ انوشکا شرما کو بیٹی وامیکا کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے ویرات کوہلی،انوشکا شرما اور وامیکا کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی ایئرپورٹ پر بیبی کاٹ اور دیگر سامان اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ انوشکا شرما نے بیٹی کو گود میں لیا ہوا ہے۔

اس دوران ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے فیس ماسک بھی لگا رکھا تھا۔سوشل میڈیا پر تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 11جنوری کو ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بیٹی کے والدین بنے تھے۔

تازہ ترین