• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے نئے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار کارتک آریان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کارتک آریان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’پوزیٹیو‘ کے نشان کی ایک تصویر شیئر کی۔

بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے دُعا کرو۔‘

کارتک آریان کے ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور، تمنا بھاٹیہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

تازہ ترین