• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 14 کی معروف کنٹسٹنٹ نیکی تمبولی میں کورونا وائرس کی تشخیص

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے فائنل میں شامل ہونے والی مقبول ترین کنٹسٹنٹ نیکی تمبولی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

نیکی تمبولی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’آج صبح میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آئی ہے جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں۔‘

بگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ نے کہا کہ ’حالیہ دنوں میں جو لوگ مجھ سے رابطے میں تھے، اُن سے گزارش ہے کہ اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروالیں۔‘

نیکی تمبولی نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ماسک پہنیں، ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس عالمی وبا سے بچانے میں اہم کردار ادا کریں۔‘

آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے تمام چاہنے والوں کے پیار اور سپورٹ کے لیے اُن کی شکرگزار ہوں۔‘

واضح رہے کہ بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔

فائنل کے آغاز میں سب سے پہلے راکھی ساونت جیتنے کی ریس سے باہر ہوئیں، اس کے بعد کم ووٹس ملنے کی وجہ سے علی گونے آؤٹ ہوئے۔

آخر میں تین ٹاپ کنٹسٹنٹ فائنلسٹ بنے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا اور نیکی تمبولی شامل تھیں لیکن کم ووٹس کی بنا پر نیکی بھی بگ باس 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی ریس سے باہر ہوگئی تھیں۔

اس کے بعد یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔

تازہ ترین