• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ملیں گے تو پپّی بنتی ہے، فہد مصطفیٰ کا ہمایوں سعید سے اظہارِ محبت

مقبول ترین اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ ’اپنے کام میں ماہر لوگوں کو عوامی پزیرائی ملے تو خوشی ہوتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمایوں سعید کو تمغۂ امتیاز ملنے پر خوشی ہوئی ہے، آپ ہم سب کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں اور رہیں گے۔‘

انہوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اب ملے تو پپّی بنتی ہے۔

یاد رہے کہ ملک کی 22 شخصیات کو تمغۂ شجاعت اور 33 کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔


تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے دوران نمایاں خدمات پر 8 شخصیات کو ستارہ امتیاز اور 22 کو صدارتی اعزاز برائے حُسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

فن کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی اور فاروق قیصر کو نشان امتیاز دیا گیا، اداکارہ زیبا شہناز اور عابدہ پروین کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

تازہ ترین