• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے: ریشم

سینیئر اداکارہ ریشم نے تمغۂ حُسن کارکردگی سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے۔

 ریشم نے صدرِ مملکت سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’زندگی کا یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہے، لیکن اس خواب کو میرے خدا نے سچ کیا ہے۔‘


اداکارہ نے کہا کہ ’یہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ نہیں بلکہ میری محنت کا وہ میٹھا پھل ہے کہ جسے میرے رب نے مجھے چکھنا نصیب کیا۔‘

یاد رہے کہ ملک کی 22 شخصیات کو تمغۂ شجاعت اور 33 کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔


تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے دوران نمایاں خدمات پر 8 شخصیات کو ستارہ امتیاز اور 22 کو صدارتی اعزاز برائے حُسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

فن کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی اور فاروق قیصر کو نشان امتیاز دیا گیا، اداکارہ زیبا شہناز اور عابدہ پروین کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

تازہ ترین