پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے وزارت خزانہ حماد اظہر کو سپرد کیے جانے پر طنز کا تیر چلادیا۔
ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کی زمین بوس معیشت انڈر 19 وزیر خزانہ کے سپرد کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہلے ہی ستیاناس تھا اب سوا ستیاناس ہوجائے گا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ’ سلیکٹڈ ‘کابینہ کی ہیٹرک مکمل کرنے جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کابینہ کو کرکٹ ٹیم سمجھ کر ملک و قوم سے ٹی 20 میچ شروع کردیا ہے۔